*ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں: امریکی حکام کا دعویٰ*
واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور قطر بطور ثالث ایران اور امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی ہے۔امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے ایران پر حملے کیے گئے۔
ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔