*حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار*
معزولی کے بعد بھارت فرار ہونے والی بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رضا کارانہ طور پر وطن واپسی کا منصوبہ بنالیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے بتایا کہ میرا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپسی کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے یا قتل کی جا سکتی ہوں، اگر موت آنی ہے تو چاہتی ہوں کہ وہ میری اپنی سرزمین پر آئے۔