November 18, 2026

**ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان لامیہ نیازی کی طرف سے پیشہ ورانہ کامیابیوں پر اظہارِ تشکر**

IMG-20260710-WA0253

**ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان لامیہ نیازی کی طرف سے پیشہ ورانہ کامیابیوں پر اظہارِ تشکر**

**لاہور:** ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان **لامیہ نیازی** نے اپنی حالیہ پیشہ ورانہ کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بطور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان رجسٹر پر دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جو ان کے لیے ایک اہم سنگِ میل اور نئی ذمہ داری کا آغاز ہے۔

لامیہ نیازی نے بتایا کہ اسی دوران انہیں لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بنچ میں معزز جسٹس جواد حسن کے روبرو ایک اہم آئینی مقدمے میں پیش ہونے کا موقع بھی ملا۔ یہ مقدمہ داؤد خیل کے رہائشی سید عابد حسین شاہ سے متعلق تھا، جن کے اصل وکیل کے انتقال کے بعد معزز عدالت نے انہیں بلا معاوضہ قانونی نمائندگی کے لیے مقرر کیا تاکہ طویل عرصے سے زیرِ التوا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ سید عابد حسین شاہ تقریباً چودہ برس سے انصاف کے منتظر تھے، لیکن اس تمام عرصے میں انہوں نے عدلیہ پر اپنا اعتماد برقرار رکھا۔ ان کے بقول، وکالت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، اور مستحق افراد کو بلا معاوضہ قانونی معاونت فراہم کرنا ہر وکیل کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

لامیہ نیازی نے مزید کہا کہ معزز جسٹس جواد حسن نے مقدمے میں اٹھائے گئے آئینی اور قانونی نکات کو نہایت باریک بینی سے سنا اور اپنا مفصل فیصلہ کھلی عدالت میں قلم بند کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو مالی مشکلات، قانونی پیچیدگیوں یا غیر معمولی حالات کی وجہ سے انصاف سے محروم نہیں کیا جا سکتا، اور اسی بنیاد پر متعلقہ قانونی نکات پر ازسرِنو غور و فیصلہ کے لیے معاملہ دوبارہ متعلقہ فورم کو بھجوا دیا۔

انہوں نے اپنی قانونی برادری، میانوالی کے دوستوں، عزیز و اقارب اور تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اور حوصلہ افزائی ان کے لیے باعثِ اعزاز ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قانون کی بالادستی، انصاف کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ اخلاص، دیانت، عاجزی اور استقامت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔