ایس ایچ او کو کہو رات ایک بجے اسکی میری رہائش گاہ پر پیشی ہے ۔۔۔ اسکو بلانا ہے لیکن مجھے ڈسٹرب
ایس ایچ او کو کہو رات ایک بجے اسکی میری رہائش گاہ پر پیشی ہے ۔۔۔ اسکو بلانا ہے لیکن مجھے ڈسٹرب نہیں کرنا اسکورات 1 بجے سے صبح 9 بجے تک انتظار کروانا ہے ۔۔۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے اپنے ایک ماتحت ایس ایچ او کے لیے سٹاف کو یہ حکم کیوں دیا ۔۔۔۔۔؟ ڈی پی او کی کھلی کچہری میں ایک نوجوان لڑکی روتی ہوئی پیش ہوئی اور شکایت کی ۔ آپ کا فلاں ایس ایچ او مجھے رات ایک بجے کال کرکے کہتا ہے میرے کوارٹر پر آؤ پوچھ گچھ کرنی ہے اور اکیلی آنا کسی کو ساتھ نہ لانا ۔۔۔۔ احمد محی الدین نے لڑکی کو کہا : بس بیٹا اس سے آگے کچھ نہیں بتانا ، اب آگے میرا کام ہے ۔۔۔ سٹاف کو حکم دیا ، ایس ایچ کو بتا دو رات ایک بجے میری رہائش گاہ پر آجائے ، اسکو گیٹ پر کرسی ڈال کے دینا ساری رات بٹھائے رکھنا اور لارے میں رکھنا لیکن مجھے تنگ نہیں کرنا صبح 9 بجے اسے کہنا اب ڈی پی او دفتر پہنچے ۔۔۔ میں پھر وہاں پہنچ کر دیکھوں گا کہ اسکے ساتھ کیا کرنا ہے ۔۔۔۔یہ حکم دے کر ڈی پی او احمد محی الدین نے لڑکی کو سر پر ہاتھ پھیر کر اور انصاف کی یقین دہانی کروا کے رخصت کردیا ۔۔۔۔۔