امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حالیہ حملوں سے متعلق کہاکہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حالیہ حملوں سے متعلق کہاکہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملے کیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایران کو کڑی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ ایسی کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا انجام پہلے سے کہیں زیادہ عبرتناک ہوگا۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا عندیہ تو دیا تھا، تاہم انہوں نے تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کی مکمل جنگ چھڑنے کے امکان کو صاف مسترد کر دیا ہے۔