شہدادپور
اقیلتون کے حقوق کے لئے خان جنید ثاقب کی خدمات قابل تحسین قرار
رپوٹ
وجئے کمار واسوانی
انٹر نیشنل دعاان لائین نیوز
سندہ بھر کی طرح شہدادپور مین بھی
پاکستان انٹرنیشنل مائنارٹی رائٹس کمیشن کے چیئرمین خان جنید ثاقب کی اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف سماجی و انسانی حقوق کے حلقوں نے شہدادپور سمیت سندھ بھر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر آکاش ٹھاکر، ادریس مسیح سانگھڑ، سکندر والمیکی، سنیل کمار،
وجے کمار واسوانی،
سریش ساحل کرشن، سمیت دیگر نے کہا کہ خان جنید ثاقب نے نہ صرف پاکستان بلکہ سمندر پار دنیا میں بھی مذہبی اقلیتوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔ ان کی کاوشوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کے مذہبی اقلیتی طبقات کے مسائل اور ان کے حل کی ضرورت پر توجہ مبذول ہوئی۔
وجئے کمار واسوانی نے کہا کہ خان جنید ثاقب بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہیں، جبکہ ان کی خدمات معاشرے میں امن، مساوات اور باہمی احترام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
أخرمین بچون سے کیک بھی کٹوایا گیا