7

نواں سگو (راجہ نورالٰہی عاطف سے) آل پاکستان سگو اتحاد کے مرکزی رہنما سردار ملک انعام اللہ سگو نے کہا

نواں سگو (راجہ نورالٰہی عاطف سے) آل پاکستان سگو اتحاد کے مرکزی رہنما سردار ملک انعام اللہ سگو نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ بہت جلد آل پاکستان سگو اتحاد کا قومی کنونشن بمبول میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے سگو برادری کے معززین، سماجی شخصیات اور نمائندگان شرکت کریں گے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آل پاکستان سگو اتحاد پاکستان بھر کی سگو برادری کو ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم پر منظم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اتحاد کا بنیادی مقصد برادری میں باہمی اتفاق، یکجہتی، بھائی چارے اور اجتماعی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔
سردار ملک انعام اللہ سگو نے کہا کہ آل پاکستان سگو اتحاد تعلیم، سماجی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کنونشن کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک بھر کی سگو برادری کے عمائدین اور نمائندوں سے مسلسل مشاورت کا عمل بھی جاری ہے تاکہ یہ تاریخی اجتماع ہر لحاظ سے کامیاب ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن برادری کے اتحاد، باہمی روابط کے فروغ اور مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے پاکستان بھر کی سگو برادری سے اپیل کی کہ وہ اس قومی اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اتحاد اور یکجہتی کے اس مشن کو کامیاب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں