*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیبر کورٹ کا سخت نوٹس*
*آئندہ سماعت 20 جولائی کو ملتان میں مقرر کر دی*
میلسی(محمدمختارسولگی)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا لیبر کورٹ نے سخت نوٹس لے لیا۔ پنجاب لیبر کورٹ نمبر 9 میں زیرٍ سماعت اس کیس میں فاضل جج نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مقدمہ میں سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 20 جولائی کو ملتان میں مقرر کر دی ہے۔
وہاڑی کیمپ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر باقاعدہ حاضری رجسٹر کورٹ میں لایا جاۓ ۔ ڈیٹا انٹری ملازمین کی سابقہ حاضریاں لگانے کا حکم بھی حکم دیاگیا۔ فاضل عدالت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) وہاڑی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کو بھی حکم دیا کہ درخواست گزار ملازمین کی واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
مقدمہ میں حمزہ اسلم، عامر حسن، واصف رضا، وجہیہ حیدر سمیت دیگر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے معروف قانون دان محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور درخواست گزاروں کے قانونی مؤقف کی بھرپور وکالت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت 20 جولائی کو ملتان میں مقرر کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔