6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر_پی_او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے اسٹیٹ آف دی آرٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر_پی_او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ“انوسٹی گیشن کمپلیکس خوشاب” کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی ، اے ایس پی یو ٹی نشا جیا علی ، ڈی ایس پی لیگل/ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جاوید سرور جسرہ ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب ذوالفقار حسن و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
انوسٹی گیشن کمپلیکس میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔
اس عمارت کو جدید تعمیراتی معیار، پیشہ ورانہ ضروریات اور عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ تفتیشی نظام کو جدید اور تیز ترین بنایا کیا جا سکے۔
• ⁠انوسٹی گیشن کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کے لیے کشادہ، آرام دہ اور ائیر کنڈیشنڈ ویٹنگ ایریا قائم کیے گیے ہیں، جہاں سائلین باوقار اور خوشگوار ماحول میں اپنی باری کا انتظار کر سکیں گے۔
ترجمان۔خوشاب پولیس کے مطابق خوشاب پولیس شہریوں کو جدید، شفاف، مؤثر اور عوام دوست پولیسنگ کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انوسٹی گیشن کمپلیکس خوشاب” کا قیام اس سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو عوامی خدمت، انصاف کی بروقت فراہمی اور تفتیشی نظام کی مزید بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں