8

ہارون آباد (سٹی رپورٹر)قریبی گاؤں 72/4R کے باشعور اور دردِ دل رکھنے والے نوجوانوں، بالخصوص میاں

ہارون آباد (سٹی رپورٹر)قریبی گاؤں 72/4R کے باشعور اور دردِ دل رکھنے والے نوجوانوں، بالخصوص میاں آصف ثناء وائٹل گروپ والے اور ان کے ساتھیوں کی مشترکہ کاوش سے گاؤں میں ایک خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا، گزشتہ روز اس خوبصورت پارک کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی ، میاں آصف ثناء ، سی او بلدیہ عمران وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے کیا۔یہ پارک نہ صرف بچوں اور بزرگوں کے لیے بہترین تفریحی مقام ثابت ہوگا بلکہ گاؤں کی خوبصورتی اور مثبت سرگرمیوں میں بھی اضافہ کرے گا۔ ایسے فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب مقامی لوگ متحد ہو کر کام کریں تو اپنے علاقے کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔میاں آصف ثناء ، ان کے تمام ساتھیوں اور اس کارِ خیر میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے علاقے کی مزید ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ اس موقع پر سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی طاہر توگیروی خالد اقبال شاد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں