بہاولنگر پولیس کا تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں طلباء سے رابطہ، نہروں میں نہانے اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے دینی مدارس اور مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کیے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد طلباء کو دریاؤں اور نہروں میں نہانے کے جان لیوا نقصانات سے آگاہ کرنا اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر پولیس افسران نے طلباء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں نہروں اور دریاؤں میں نہانا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جان کے لیے انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور انہیں پانی کے گہرے تالابوں یا نہروں کا رخ کرنے سے روکیں۔ علاوہ ازیں، طلباء میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور بیدار کرنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔ پولیس افسران نے روڈ سیفٹی اصولوں، کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے کے نقصانات، اور سگنلز کی پابندی جیسے اہم امور پر بریفنگ دی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس قسم کی آگاہی مہمات کا مقصد طلباء کو ایک ذمہ دار اور قانون کا پابند شہری بنانا ہے۔
ترجمان پولیس بہاولنگر
ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، اطلاق کل 10 جولائی سے ہوگا
*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیبر کورٹ کا سخت نوٹس*
شہدادپور اقیلتون کے حقوق کے لئے خان جنید ثاقب کی خدمات قابل تحسین قرار رپوٹ وجئے کمار واسوانی
نواں سگو (راجہ نورالٰہی عاطف سے) آل پاکستان سگو اتحاد کے مرکزی رہنما سردار ملک انعام اللہ سگو نے کہا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آر_پی_او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے اسٹیٹ آف دی آرٹ