ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)الحمدللہ! خدمتِ خلق کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کی مؤثر کاوشوں اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں حکومتِ پنجاب نے ریسکیو 1122 ہارون آباد کو دو جدید State-of-the-Art ایمبولینسز فراہم کر دی ہیں، جن کا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ ایمبولینسز ہنگامی حالات میں عوام کو مزید تیز، محفوظ اور معیاری ریسکیو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔چار ماہ قبل سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر سے ملاقات کے دوران ایم پی اے مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضیٰ وائٹل گروپ والے نے ہارون آباد کے لیے نئی ایمبولینسز، ریسکیو سروسز کی توسیع اور فقیروالی میں ریسکیو 1122 کے نئے دفتر کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔ آج دو نئی ایمبولینسز کی فراہمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوامی مسائل صرف اٹھائے ہی نہیں گئے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کیے گئے۔ ان شاء اللہ، فقیروالی میں ریسکیو 1122 کے قیام کا وعدہ بھی جلد شرمندۂ تعبیر ہوگا۔عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ان شاء اللہ خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کا یہ سفر اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔چوہدری غلام مرتضیٰ وعدے نہیں، عملی خدمت پر یقین۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]