ہارون آباد: (حافظ ثاقب محمود)جامع مسجد فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں طلبہ کے مابین عظیم الشان تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس کا موضوع تھا “اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد”۔
تقریب میں تلاوت، نعت اور تقاریر کے بعد ججز نے طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مقابلے میں 20 طلبہ نے حصہ لیا، جبکہ حافظ محمد نبیل الرحمٰن نقشبندی، حافظ غضنفر علی نقشبندی اور حافظ حماد خالد نقشبندی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی نے کہا کہ اس مسابقے کا مقصد طلبہ میں حبِ اہلِ بیت، جراتِ اظہار، فنِ خطابت اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور سیدنا امام حسینؓ کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں اور شرکاء کی تواضع لنگر سے کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]