خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔آر پی او سرگودھا نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری میں اے ایس پی یو ٹی نشا جیا علی، ڈی ایس پی لیگل خوشاب جاوید سرور جسرہ ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب ذوالفقار حسن اور جملہ ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔