November 18, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں تقسیم چیک تقریب کا انعقاد ڈی آئی جی پی ایس بی

IMG-20260709-WA0158

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں تقسیم چیک تقریب کا انعقاد ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج آفس میں ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں ویلفیئر ریوالونگ فنڈ کے تحت مستحق پولیس افسران و اہلکاروں میں چیکس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف ویلفیئر اسکیموں کے تحت مجموعی طور پر 96 کیسز میں چیکس تقسیم کیے گئے، جن میں فوری امداد (Immediate Relief) کے 11 کیسز، ریٹائرمنٹ گرانٹ (Retirement Grant) کے 36 کیسز جبکہ ویڈنگ گفٹ (Wedding Gift) کے 49 کیسز شامل تھے۔اس موقع پر ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلفیئر اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مشکل حالات میں بروقت سہولت اور تعاون فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مزید دلجمعی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج نے مستحق اہلکاروں میں چیکس تقسیم کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ویلفیئر سے متعلق اقدامات آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔