سکھر(بیورورپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی) بی آئی ایس پی رقم میں مبینہ کٹوتی، بیوہ خاتون روتی ہوئی
سکھر(بیورورپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی) بی آئی ایس پی رقم میں مبینہ کٹوتی، بیوہ خاتون روتی ہوئی حسنین کمیونیکیشن پہنچ گئی، ون فائیو طلب، دکاندار پولیس تحویل میں, نیو پنڈ سکھر کے علاقے عوان چوک میں واقع حسنین کمیونیکیشن پر اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی ایک غریب بیوہ خاتون روتی ہوئی دکان پر پہنچی اور سوال کیا کہ اس کی 14 ہزار 500 روپے کی قسط میں سے اسے صرف 12 ہزار 600 روپے کیوں دیے گئے۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی رقم میں بلاجواز کٹوتی کی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب اس نے اپنے بقایا پیسوں کا مطالبہ کیا تو اسے مطمئن کرنے کے بجائے سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا۔موقع پر موجود ایک صحافی نے جب دکاندار سے اس معاملے پر مؤقف جاننے کی کوشش کی تو، صحافی کے مطابق، دکاندار نے جواب دینے کے بجائے صحافی کی ویڈیو بنانا شروع کر دی اور کہا، “تم ہمیں بلیک میل کر رہے ہو۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ون فائیو (15) پولیس کو کال کی گئی، جس کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر موجود افراد، متاثرہ خاتون اور دکاندار کا مؤقف سنا۔ مقامی افراد نے بھی پولیس کو بتایا کہ دکاندار پیسے کٹوتی کرتا ہے۔