November 18, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کا شاہپور جہانیاں میں عوامی آگاہی سیشن، شہریوں

IMG-20260709-WA0163

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کا شاہپور جہانیاں میں عوامی آگاہی سیشن، شہریوں کو مفت اور فوری انصاف کی فراہمی سے متعلق آگاہی ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے شاہپور جہانیاں میں صوبائی محتسب سندھ کے ادارے سے متعلق عوامی آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف شہریوں کو مفت، شفاف اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری بغیر کسی فیس کے اپنی شکایت صوبائی محتسب کے پاس درج کرا سکتا ہے، جہاں قانون کے مطابق اس کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے۔خان محمد زرداری نے کہا کہ عوام کو اپنے قانونی حقوق اور سرکاری اداروں کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا بے حد ضروری ہے، اسی مقصد کے تحت مختلف علاقوں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس ادارے کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے شرکاء کو شکایت درج کرانے کے طریقہ کار، صوبائی محتسب کے دائرہ کار اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ شفافیت، اچھی طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے منصفانہ حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔سیشن کے دوران شرکاء نے مختلف سوالات کیے، جن کے ریجنل ڈائریکٹر نے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے۔