*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع میں تمام صارفین کے لئے اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع میں تمام صارفین کے لئے اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے لوگوں کی سہولت اور آسانی سب سے مقدم ہے موجودہ حالات کے تناظر میں تاجر اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جائز منافع تاجروں کا حق لیکن تاجر حضرات ذخیرہ اندوزوں،ملاوٹ کرنے والوں اور گرانفروشوں کو اپنی صفوں سے الگ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر د یپالپور فضل عباس، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی، صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور،چوہدری محمد ارشف،میاں علی حسن صدر کسان ونگ مسلم لیگ ن،صائمہ رشید،مرکزی تاجرتنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ متعلقہ افسران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے معاملات کو روزانہ کی بنیاد پر جانچیں تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی مقرر کئے گئے۔