*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر شعبہ زراعت سے منسلک کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وسیع تر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت پر شعبہ زراعت سے منسلک کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وسیع تر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں شعبہ زراعت میں کسانوں کے لئے اربوں روپے کے پیکج بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے کولڈسٹوریج مالکان اور کسان تنظیموں کے نمائندے افہام و تفہیم سے کولڈسٹوریج میں رکھنے والی اجناس کے نرخوں کا تعین کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان تنظیموں او ر کولڈ سٹوریج کے نمائندگان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی، کولڈ سٹوریج مالکان کے نمائندگان چوہدری طاہر صدیق کسان تنظیموں کے نمائندوں غلام مصفطی وٹو،ملک یاسین جھجھ،میاں علی حسن صدر پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کولڈ سٹوریج مالکان کے نمائندگان چوہدری طاہر صدیق کسان تنظیموں کے نمائندوں غلام مصفطی وٹو،ملک یاسین جھجھ،میاں علی حسن صدر پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ نے کولڈ سٹوریج میں رکھی جانے والی اجناس کے نرخوں کے تعین کے لئے گذارشات پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کولڈ سٹوریج میں اجناس کے رکھنے کے سلسلہ میں نرخوں کے تعین کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا کولڈ سوریج مالکان جائز منافع کے لئے دیانتداری سے کام کریں اور کسانوں سے مقررہ نرخو ں سے زائد رقم ہر گز وصول نہ کریں۔