خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت فلڈ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت فلڈ مون سون ارینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہواڈپٹی کمشنر خوشاب نے فلڈ،ہل ٹورنٹ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود گل،ڈی ایس پی صدر ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان ، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ ،ایکسیئن ایریگیشن خوشاب علی رضا، سی ای او ایم سی سندس رابیل،ریسکیو انچارج 1122 علی حُسین،سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر نبیل،سی ای او ضلع کونسل ،سُتھرا پنجاب سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب کواے سی خوشاب طارق محمود گل، ایکسیئن ایریگشن علی رضا ،ریسکیو انچارج علی حُسین نے فلڈ اور بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوُں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا اوربتایا کہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایکسر سائز مشقیں بھی کی گئیں آئندہ چند روز میں دوبارہ مشق کا مظاہرہ کیا جائے گا ایکسیئن ایریگشن علی رضا نےبتایاکہ شہری ایریازاور دیہاتوں جن میں بانسی ،بلوال، ڈھاک ،راجڑ ،سندرال، کدھی ،حسن پور ٹوانہ،جوڑا کلاں سمیت تمام ایریاز کےسیم نالوں ،پُلوں ویگر ایریاز میں ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے اور ہم ہمہ وقت تیار ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کرتےہوئے کہا کہ ریسکیو،ایم سی،واسا، ریسکیو،زارعت ،ایریگیشن ودیگر محکموں کے افسران آپس میں روابط اور کوآرڈینیشن بڑھائیں تمام ضروری آلات ہر وقت فنکشنل ہونے چاہیں ٹیموں کو الرٹ پر رکھا جائے ممکنہ فلڈ یا بارشوں کے باعث طغیانی کی صورت میں فوری ریسپانس دیا جائے اور صورتحال کو فوری کور کیا جائے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی اس حوالے سے کنٹرول روم 24 گھنٹے فنکشنل رہے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو آئندہ اجلاس میں ایمرجنسی پلان اور تیاریوں کی تفصیلات تحریری طور پر پیش کرنے کے احکامات صادر کیے۔