November 18, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی انفورسمنٹ

IMG-20260709-WA0141

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی انفورسمنٹ اسٹیشن نورپور تھل کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نورپور تھل، شازیہ رحمان سے تعارفی ملاقات کی۔
ملاقات میں سسٹم سپورٹ آفیسر رانا مزمل، پراسیکیوٹر خدا یار جسرہ، انفورسمنٹ آفیسر وسیم خان اور پیرا فورس کے سرجنٹس نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ادارہ جاتی ہم آہنگی، قوانین و ضوابط پر مؤثر عملدرآمد، انفورسمنٹ سے متعلق امور، عوامی خدمات کے معیار میں بہتری، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ، بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے، شہری سہولتوں کی فراہمی اور مارکیٹ کی خوبصورتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔