November 18, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2026-07-06_141503.210

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 03 جولائی 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) ژوب میں کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق، کئی زخمی

🚨 (2) ژوب: حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا

🚨 (3) مسافروں سے تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور نے جان بوجھ کرکوچ کھائی میں گرادی: ژوب بس حادثے میں زخمی مسافر کا الزام

🚨 (4) بلوچستان بس حادثہ: کوچ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج، کوئٹہ میں دفاتر سیل

🚨 (5) مسافر بس حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، حکومت کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

🚨 (6) مذہبی جماعتوں کا احتجاج، کراچی، لاہور، ملتان سمیت کئی شہروں میں جیو نیوز کی گستاخیوں کیخلاف بڑے مظاہرے اور ریلیاں

🚨 (7) معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

🚨 (8) خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایر_ان نے کھلی وارننگ جاری کر دی

🚨 (9) ایر_انی پاسـداران انـقـلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار عوامی سطح پر سامنے آگئے

🚨 (10) جنگ بندی مذاکرات روکنے کیلئے عراقچی اور قالیباف کو قتــل کرنے کا اس را_ئیلی منصوبہ بے نقاب

🚨 (11) علی خامنہ ای کی آخری رسومات سے پہلے تہران قلعہ بن گیا، سخت ترین سکیورٹی نافذ

🚨 (12) امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی طاقت بڑھا دی، نئے جنگی جہاز اور ہزاروں میرینز تعینات

🚨 (13) سـپریم لـیڈر خامنہ کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر

🚨 (14) وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت، خراج عقیدت پیش

🚨 (15) وزیراعظم ایر_ان سے ترکیے کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے استنبول اور فیلڈ مارشل وطن واپس روانہ

🚨 (16) محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

🚨 (17) پشاور؛ احاطہ عدالت میں مخالف فریق کا خاتون وکیل پر تشدد، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

🚨 (18) کراچی؛ درجہ حرارت میں پھر اضافہ، اگلے 3 روز موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی

🚨 (19) سنسنی خیز مقابلے میں فتح کے بعد رونالڈو آنجہانی ساتھی کو یاد کر کے آبدیدہ

🚨 (20) فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو ازٹیکا اسٹیڈیم میں ناقابل شکست میکسیکن ٹیم کا چیلنج درپیش

🚨 (21) کراچی میں ڈرائیور کے نہ رکنے پر ٹریفک اہلکار ٹرالر سے لٹک گیا، ڈی آئی جی ٹریفک نے نوٹس لے لیا

🚨 (22) 2022ء سے تاحال بیرونی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک

🚨 (23) سپریم کورٹ؛ ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

🚨 (24) کراچی: ولیکا اسپتال میں زیر علاج رہے ایک اور بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق

🚨 (25) کشمیری قوم کو اتنا مجبور کیا گیا کہ انہوں نے راستے بند کرلیے، سردار تنویر الیاس

🚨 (26) منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج

🚨 (27) لاہور سمیت پنجاب میں پیٹرول سپلائی سست، قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

🚨 (28) آئل ڈپوز پر کسٹمز اور ایف آئی اے کے چھاپوں اور اسٹاک چیکنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی

🚨 (29) سرکاری ملازم کی ترقی کیلئے کنٹریکٹ سروس کو ریگولر سروس میں شمار نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

🚨 (30) اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار

🚨 (31) پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا

🚨 (32) پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

🚨 (33) کراچی: 10 افـغـاـ ن باشندے اور انھیں رہائش دینے والا گودام مالک گرفتار

🚨 (34) فیفا ورلڈ کپ سے جلد باہر ہونے کے بعد جرمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا استعفیٰ آگیا

🚨 (35) عدالت نے این ایچ اے کو نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصولی سے روک دیا

🚨 (36) میکسیکو میں انوکھی شادی: میئر نے خوشحالی کے لیے ’مگرمچھ‘ سے شادی کرلی

🚨 (37) سانحہ گُل پلازہ: پراسیکیوشن نے پولیس چالان پھر مسترد کر دیا، تفتیش ناقص قرار

🚨 (38) بھارت اندرونی بحران چھپانے کے لیے خطے میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے، سیکیورٹی ذرائع

🚨 (39) فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کا خواب ٹوٹ گیا، پرتگال پری کوارٹر فائنل میں داخل

*واٹس ایپ چینل لنک*
https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J

🚨 (40) پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی نے میرا دل جیت لیا، عمران ہاشمی

🚨 (41) اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

🚨 (42) حیدرآباد ڈویژن ایچ آئی وی وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا، ایک سال میں 186 بچوں میں وائرس کی تصدیق

🚨 (43) اس وقت حیدرآباد ڈویژن میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 293 ہے: رپورٹ

🚨 (44) سرگودھا میں بچی کی بےحرمتی ہوئی، حکومت کی بھی ذمہ داری ہے لیکن والدین بھی بچوں کو باہر اکیلا نہ بھیجیں: مریم نواز

🚨 (45) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

🚨 (46) آزاد کشمیر میں الیکشن کا بائیکاٹ پتہ نہیں کس بنیاد پر کیاگیا،کوئی وجہ ہوگی: علیمہ خان

🚨 (47) پاکستان کیشیریں ٹیکسٹائل برآمدات میں جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر 22.63 فیصد کمی ریکارڈ

🚨 (48) ملک میں مہنگائی میں کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

🚨 (49) اس را_ئیل ایر_انی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد دورے کے دوران نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا: امریکی اخبار کا دعویٰ

🚨 (50) آن لائن حج رجسٹریشن کے پہلے 11 دن میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن مکمل کرلی

🚨 (51) تہران: امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: باقر قالیباف

🚨 (52) سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، 2 روز میں 21 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا

🚨 (53) کاہنہ جیسے سانحات پر رات کو نیند بھی نہیں آتی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

🚨 (54) گوجرانوالہ: ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا

🚨 (55) کالام میں جھیل سیف اللہ کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

🚨 (56) پی سی بی نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے

🚨 (57) ترکیہ اس را_ئیل بڑھتی کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ میں نئی محاذ آرائی ابھرنے لگی

🚨 (58) مالی سال 26-2025 میں تجارتی خسارہ 39 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا: ادارہ شماریات

🚨 (59) لاہور سے دو غیر ملکی خواتین بازیاب، زیـاـ دتی کرکے تاوان مانگے جانیکا انکشاف، نائب وزیر اعظم کے رشتے دار ملزم نکلے

🚨 (60) مشرق وسطیٰ میں سعودی قیادت میں نیا اتحاد، پاکستان بھی شامل

🚨 (61) وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں 2,595 تک پہنچ گئیں، 38 ہزار افراد تاحال لاپتا

🚨 (62) 12 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے پر پہنچ گئی