6

شہباز شریف صاحب ایوبی دوئم چیف مارشل عاصم منیر صاحب اللہ یہ جوڑی سلامت رکھے آمین

شہباز شریف صاحب
ایوبی دوئم چیف مارشل عاصم منیر صاحب
اللہ یہ جوڑی سلامت رکھے آمین

آئی ایم ایف سے قرض لیا۔ افغانستان کی منجی ٹھوکی۔؛
امریکا سے جپھی ڈالی.
چین سے جنگ بندی کی بات کی۔ ایران کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی اور
مشترکہ دفاعی معاہدہ پانی شانی مار کر دوبارہ تازہ کیا.
آبنائے ہرمز، جہاں دنیا بھر کی سٹی گم ہے،
وہاں پاکستانی جھنڈے کے زور پر جہاز گزارے.
امارات کو تین ارب ڈالرز قرض واپس کئیے
ٹرمپ کو دو ہفتے کی مہلت دلوائی۔ ایرانی سول آبادی کو بہت بڑی بربادی سے بچایا.
عالمی ثالث بنے۔
آبنائے ہرمز کھلوائی۔
دنیا پھر کو تیسری عالمی جنگ سے بال بال بچا لیا.

اور قوم؟
قوم ہفتے میں تین دن ورک فرام ہوم کرتے ہوئے،پی ایس ایل دیکھ رہی تھی۔

یہ ملک نہیں،
اللہ کی خاص رحمت اور
جگاڑ کا معجزہ ہے،
جو بیک وقت دیوالیہ بھی ہے
اور ناگزیر بھی۔
دنیا کی کوئی بزنس سکول
اس ماڈل کو نہیں سمجھا سکتا جس میں ایک ملک ایک ہاتھ سے بھیک مانگے
اور دوسرے ہاتھ سے دنیا بچائے۔ جس کی کرنسی گر رہی
ہو
مگر عالمی وقار بڑھ رہا ہو۔
جس کا بجٹ خسارے میں ہو
مگر جغرافیائی سیاسی سرمایہ عروج پر ہو۔

کوئی اور ملک ہوتا تو یا
تو قرض لیتا یا
جنگ روکتا۔
پاکستان نے دونوں بیک وقت کیے۔ اور درمیان میں کرکٹ بھی دیکھی۔

اسے کہتے ہیں پاکستان۔
جہاں بقا بھی معجزہ ہے اور معجزہ بھی معمول ہے. الحمد للہ.

پاکستان -نام یاد رکھیں! پائندہ باد
پاک فوج زندہ باد
شہبازشریف اور جنرل ایوبی کو دعا اور سلامتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں