10

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی حلقہ پی پی 83 و امیدوار برائے پی پی 83 ملک گل

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی حلقہ پی پی 83 و امیدوار برائے پی پی 83 ملک گل داد خان بگھور اور پروفیسر ملک محمد سعید بگھور نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال،آزاد کشمیر کے عام انتخابات سمیت دیگر مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ واضح رہے کہ ملک گلداد خان بگھور ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے بھائ ہیں اور بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں جبکہ پروفیسر ملک محمد سعید بگھور کاشمار ہردلعزیز تعلیمی شخصیات میں ہوتاہے۔
دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ضلع خوشاب کی دونوں اہم شخصیات کی گورنر پنجاب سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ظایر کی جا رہی ہے کہ اس خصوصی ملاقات کے نتیجے میں دیرینہ عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں