نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت موٹر سائیکل اسنیچنگ و چوری اور اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت آج رینج آفس شہید بینظیر آباد میں موٹر سائیکل اسنیچنگ و چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام اور ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی سانگھڑ، ایس پی نوشہرو فیروز سمیت تینوں اضلاع کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز، سی پی ایل سی کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل اسنیچنگ اور چوری میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے، عادی و پیشہ ور ملزمان کی نگرانی سخت کی جائے اور بین الاضلاعی روابط کو مزید فعال بنا کر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔
اجلاس کے دوران رواں سال موٹر سائیکل کی اسنیچنگ و چوری کے مقدمات، ملزمان کی گرفتاری، برآمدگی، موبائل فون اسنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم سے متعلق پیش رفت اور دیگر تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد رینج میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنائی جائیں گی
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی حلقہ پی پی 83 و امیدوار برائے پی پی 83 ملک گل
شہباز شریف صاحب ایوبی دوئم چیف مارشل عاصم منیر صاحب اللہ یہ جوڑی سلامت رکھے آمین
قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال آمد، ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت