ہارون آباد: (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)نواز شریف سکول آف ایمیننس کے انٹری ٹیسٹ کے دوران مبینہ ناقص انتظامات پر والدین اور طلبہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
والدین کے مطابق سابقہ حرا کالج کی عمارت میں منعقدہ انٹری ٹیسٹ کے لیے طلبہ و طالبات کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا، تاہم رول نمبر سلپس بروقت فراہم نہ کیے جانے اور انتظامی بدنظمی کے باعث امتحان مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔
متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے انتظار کے بعد تقریباً دوپہر 12 بجے امتحان کا آغاز ہوا، جس کے باعث بچے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار رہے۔
والدین کے مطابق مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بعض طلبہ کو زمین پر بیٹھ کر امتحان دینا پڑا، جبکہ شدید گرمی میں والدین بھی طویل وقت تک باہر انتظار کرتے رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانبa سے معیاری تعلیمی سہولیات کے دعوے اس موقع پر عملی طور پر نظر نہیں آئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ امتحانی مراحل میں رول نمبر سلپس بروقت فراہم کی جائیں، مناسب نشستوں اور بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]