14

بیو رو *چیف و ہا ڑ ی میلسی: محبت کی ناکامی یا والدین کی بے رخی؟ زہر کھا کر 2 نوجوانوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا*

بیو رو *چیف و ہا ڑ ی میلسی: محبت کی ناکامی یا والدین کی بے رخی؟ زہر کھا کر 2 نوجوانوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا*

تھانہ سٹی میلسی کی حدود موضع فدہ میں ایک ایسا سانحہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ دونوں نے گھر والوں کے سامنے اپنی خواہش بھی رکھی۔ مگر جب گھر والوں نے انکار کر دیا تو دونوں نے مایوس ہو کر زہر کھا لیا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
*یہ محبت کی کہانی نہیں، یہ ہماری سوچ کا جنازہ ہے۔*
آج کے نوجوان جب اپنے جذبات، اپنی مرضی اور اپنی زندگی کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں تو انہیں “بدتمیزی” کہہ کر دبا دیا جاتا ہے۔ نہ ان کی سنی جاتی ہے، نہ ان کی عزت کی جاتی ہے۔
نتیجہ؟ مایوسی۔ اور مایوسی جب انتہا کو پہنچے تو ایسے قدم اٹھتے ہیں جو پوری زندگی کے لیے گھروں کو ویران کر دیتے ہیں۔
*والدین سے گزارش ہے:*
اولاد کی مرضی ضرور سنیں۔ ضد نہ کریں، انا نہ بنائیں۔ شادی ایک رشتہ ہے، قید نہیں۔ اگر آپ اپنے بچوں کے دوست بن جائیں تو شاید آج یہ دو زندگیاں بچ جاتیں۔
*معاشرے سے اپیل ہے:*
خدارا بچوں کو بات کرنے کا موقع دیں۔ زبردستی کے فیصلے بعض اوقات قبر تک لے جاتے ہیں۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں