جوڑاکلاں (راجہ نورالٰہی عاطف سے) کدھی کے علاقے میں واقع تقریباً 25 ہزار نفوس پر مشتمل گاؤں جوڑاکلاں دریائے جہلم کے خطرناک کٹاؤ کی زد میں آ گیا ہے، جہاں دریا کا کٹاؤ تیزی سے آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو گاؤں کی آبادی، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اہلیانِ علاقہ کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے دریائے جہلم کے کنارے مسلسل کٹاؤ جاری ہے، تاہم حالیہ دنوں میں اس کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فوری حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی سردار ظفر عباس خان بلوچ نے ہنگامی بنیادوں پر جوڑاکلاں کے قریب کٹاؤ سے متاثرہ مقام کا دورہ کیا، صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں گے اور مستقل بنیادوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب عوامی، سماجی اور فلاحی حلقوں نے سیکرٹری اریگیشن پنجاب، ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جوڑاکلاں کا دورہ کرکے زمینی حقائق کا جائزہ لیں، مستقل حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کریں اور سابقہ دور میں منظور شدہ 200 فٹ حفاظتی بند کی تعمیر کو فوری طور پر عملی شکل دیں تاکہ دریائے جہلم کے کٹاؤ کو روکا جا سکے اور ہزاروں شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی حلقہ پی پی 83 و امیدوار برائے پی پی 83 ملک گل
شہباز شریف صاحب ایوبی دوئم چیف مارشل عاصم منیر صاحب اللہ یہ جوڑی سلامت رکھے آمین
قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال آمد، ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت