سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سینیئر آفیسر یو بی ایل ملک مقصود احمد کلو کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ سرگودھا ڈویژن کے سینیئر آفیسر یو بی ایل ملک مقصود ملک کلو کو ان کی بہترین پرفارمنس کے نتیجے میں گروپ کے ہیڈ قیصر اقبال کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سینیئر آفیسر ملک مقصود احمد کلو کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں روڈہ سے ہے۔ آپ یہاں کی معروف معزز زمیندار کلو فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ یاد رہے کہ سینیئر آفیسر ملک مقصود احمد کلو کو قبل ازیں بھی مختلف فورمز پر بوجہ حسن کارکردگی کئ ایک انعامات و اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔ دریں اثنا ء فخر خوشاب، سینیئر بینک آفیسر ملک مقصود احمد کلو کو حسن کارکرگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی پر کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو ،ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو ،ایڈووکیٹ ملک عمر فاروق کلو ،ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، ممبر کمیٹی ضلع خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان ، ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی، سینیئر آفیسر پنجاب پولیس راجہ محمد شہزاد اکرام، پروفیسر ملک شوکت حیات اعوان ، ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو، سابق جنرل کونسلر ملک حکیم محمد وارث پہوڑ، سوشل ورکرز راجہ محمد جاوید، راجہ محمد رضوان، ملک اظہر حسین بگا ،حکیم ملک ارشد حسین کلو ، ملک اللہ دتہ کنول ،ملک حاجی اعجاز حسین برہان ، ملک شہباز حسین برہان، ملک محمد حسنین سبحانی کھارا اور دیگر نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]