October 28, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے غیر قانونی پٹرول یونٹ کو سیل کر دیا سکولز میں تعلیمی و انتظامی امور اور اشیاء خورونوش سمیت زرعی ادویات کا معائنہ بھی کیا اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکولز ، کریانہ شاپس اور پیسٹی سائیڈ دکانوں کا دورہ

IMG-20241002-WA0343

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے غیر قانونی پٹرول یونٹ کو سیل کر دیا سکولز میں تعلیمی و انتظامی امور اور اشیاء خورونوش سمیت زرعی ادویات کا معائنہ بھی کیا اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکولز ، کریانہ شاپس اور پیسٹی سائیڈ دکانوں کا دورہ کیا سکولز تعلیمی سہولیات ، اساتذہ کی حاضری ، صفائی ستھرائی کو چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اساتذہ کو طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کونسلنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سکولز کے مانیٹرنگ وزٹ جاری ہیں تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں بھی جاری ہیں پٹرول یونٹ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں اسلئے پٹرول یونٹ کو سیل کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے پیسٹی سائیڈ شاپس کا بھی دورہ کیا انہوں نے زرعی ادویات کی معیاد ، قیمتوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ کسی بھی پیسٹی سائیڈ ڈیلر کو جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے نہیں دی جائے گی دکاندار معیاری زرعی ادویات فروخت کریں خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی