قومی شاہراہوں موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ
قومی شاہراہوں موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ
اسلام آباد
نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز ایم ون ایم فور اور ایم فائیو پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور یہ اضافہ یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگیا ہے
این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ 350 روپے تھا لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے ہوگا اس سے قبل 500 روپے مقرر تھے
اعلامیے میں کہا گیا کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ہے، اسے قبل یہ 650 روپے تھا ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 50 روپے کر دیا گیا ہے اس ضمن میں بتایا گیا کہ یہ تمام حالیہ ٹول ریٹ میں تبدیلیاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے کے تازہ ترین نوٹس کے مطابق ہیں اس اعلان سے پہلے اگست 2024 میں بھی این ایچ اے نے ایم ٹو موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کے شاہراہ نیٹ ورک پر ٹول ریٹس میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے
مزید بتایا گیا کہ یہ بار بار کی ایڈجسٹمنٹس حکومت کی جانب سے شاہراہوں اور موٹرویز سے کم ٹیکس وصولی پر تشویش کی وجہ سے کی جا رہی ہیں آپریشنل اخراجات اور انفرا اسٹرکچر کی دیکھ بھال میں اضافے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ این ایچ اے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے