*سامارو میں آٹا چکی مافیا سرگرم، عوام پریشان*
*سامارو میں آٹا چکی مافیا سرگرم، عوام پریشان*
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
*سامارو:* شہر میں آٹا چکی مافیا سرگرم ہو گیا ہے۔ سرکاری نرخ پر آٹا دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری فلور ملز پر آٹے کی فی کلو قیمت 112 روپے مقرر ہے، جبکہ سامارو کی مقامی چکیوں پر عوام کو یہی آٹا 130 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فی من عوام سے 58 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث چکی مالکان من مانی قیمتوں پر آٹا بیچ رہے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب اور متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سامارو میں آٹے کی قیمتوں کا سرکاری نرخ پر نفاذ یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنے والے چکی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔