12

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مبینہ طور پر غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مبینہ طور پر غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کا سرکاری نرخ 242 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بعض مقامات پر یہ 480 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے صارفین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں
تفصیلات کے مطابق مہر فیاض کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمت میں واضح فرق موجود ہے، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث ناجائز منافع خوری میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں ایل پی جی کی من مانی قیمتیں ان کے لیے ناقابلِ برداشت بنتی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مارکیٹ کا معائنہ کیا جائے، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اور اگر کہیں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے
شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر قیمتوں کی مؤثر نگرانی نہ کی گئی تو ناجائز منافع خوری میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں