8

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب محمد عیسٰی لالی ،ڈپٹی ڈی ای ،ڈی ای اوز اور ایجوکیشن کے متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، اساتذہ کرام کی کل تعداد ،ویکنٹ آسامیوں اور ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم ،طلباء وطالبات کی تعداد ،سمرکیمپ بجٹ ودیگر ایشو کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں سی ای او ایجوکیشن محمد عیسٰی لالی نے ضلع خوشاب کے سکولوں میں معیار تعلیم سمر کیمپ اوردیگر معاملات بارے بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم میں اساتذہ کرام اپنا نمایاں کردار ادا کریں اعلی ا تعلیمی معیار بچوں میں اُجاگر کریں تاکہ سرکاری سکولوں کے بچے ٹاپ پوزیشنیں حاصل کر کے عوامی رُجحان سرکاری سکولوں کی جانب مبذول کرا سکیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں بچوں کے مستقبل اورتعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شعبہ تعلیم میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں سی ای او ایجوکیشن جوہرآباد محمد عیسیٰ لالی نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن اور سمر اور اضافی فیسوں کے حوالے سے بریف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں