6

ہارون آباد/(سٹی رپورٹر)تمام تر تعیناتیوں کو خالصتاً میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او محمد عمران

ہارون آباد/(سٹی رپورٹر)تمام تر تعیناتیوں کو خالصتاً میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او محمد عمران
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر پولیس خدمت مراکز، پولیس کاؤنٹرز اور پولیس سہولت سنٹرز پر میرٹ اور شفافیت کے ساتھ ملازمین کی تعیناتی کے لیے ایک جامع قابلیتی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاتھا۔ قابلیتی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے شارٹ لسٹڈ پولیس ملازمین کے فائنل انٹرویوز ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے خود کیے۔ انٹرویو کے دوران ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، پبلک ڈیلنگ، کمپیوٹر کی مہارت اور شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے جذبے کو پرکھا گیا۔ اس ٹیسٹ کا بنیادی مقصد سفارش اور اقربا پروری کا خاتمہ کر کے صرف اور صرف میرٹ، اہلیت اور شفافیت کے ساتھ ملازمین کا انتخاب کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مراکز، پولیس کاؤنٹرز اور سہولت سنٹرز پولیس کا عوامی چہرہ ہیں۔ یہاں صرف وہی ملازمین تعینات کیے جائیں گے جو نہ صرف تکنیکی طور پر ماہر ہوں بلکہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور ہمدردی کے ساتھ پیش آنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہوں۔ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو سکے۔
ترجمان پولیس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں