6

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور کی ایس ای ایریگیشین محمد امتیاز،چیف انجینئر محکمہ ایریگیشن محمد نواز اور ایکسئین یاسر منیر سے گریٹر تھل کینال آدھی کوٹ کے آفس میں ملاقات ۔بعد ازاں انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے جملہ افسران کے ہمراہ گریٹر تھل کینال آدھی کوٹ کا دورہ کیا۔
گریٹر تھل کینال کے ہیڈ پر نورپور ڈسٹری بیوٹری کو چلانے کیلئے اسکے فائنل اسٹیمییشن اور طریقہ کار کے متعلق مختلف انتظامی امور پر تفصیل تبادلہ خیال کیاگیا۔ کوآرڈینیٹر کے مطابق
انشاءاللہ جلد تحصیل نورپورتھل کے 5 موضع جات کے تقریبا 1700 ایکڑ کو سیراب کرنے کیلئے گریٹر تھل کینال سے پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کسانوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں