5

جناب فلیڈ مارشل و آرمی چیف و کورکمانڈرز صاحبان آپ سب کی کاوشوں کی بدولت آج پاکستان دنیا میں

جناب فلیڈ مارشل و آرمی چیف و کورکمانڈرز صاحبان آپ سب کی کاوشوں کی بدولت آج پاکستان دنیا میں نیک نامی میں روشن و تابناک نظر آرھا ھے لیکن یہ آپکے تلوؤں میں پلنے والے جنہیں آپ سب نے اقتدار پر برجمان کیا انکی اور انکے خاندان کی ملکی و بیرون ملک جو دجالی پن شیطان و ابلیسی اور اخلاقیات سے گری حرکتیں بہت بڑھ چکی ہیں ایوان میں 90 فیصد سے زائد غلاظت سے بھرے لوگ آئین و دستور میں ذاتی مفادات و خواہشات کے تحت تبدیلی پر تبدیلیاں کرتے چلے آرھے ہیں اس وقت شاد و نادر چند ایک ایسے سول ادارے محکمہ وزارتیں اور شعبہ محفوظ ہونگے جہاں ایمانداری و دیانتدار و اخلاقیات و سچائی عملاً موجود ھو لیکن ہر سو بدکاریاں عریانیت لاقانونیت عدم انسانیت عدم اخلاقیت عدم ایمان عدم امن و سکون عدم تحفظ کا شکار پاکستانی عوام ہیں۔ عدل و انصاف سے خالی ہمارے تھانے اور عدالتیں ہوچکی ہیں۔ اس عوام کو خدارا اس نظام سے جان چھڑا دیں تاکہ ایوان میں ایماندار دیانتدار سچے ملک سے مخلص قابل اہل ذہین عام شہری بھی ریاست کے امور میں اپنی خدمات پیش کرسکیں۔ نظام کی تبدیلی سے فرسودہ وارثتی اجارہ داری کا خاتمہ بھی ہوسکے گا اور انفرادی امیدوار سے انتخابات میں دنگا فساد فتنہ بازی اور بے امنی و بے انتظامی کا عنصر بھی زائل ہونے کا امکان روشن ہوگا۔ جب سے سیاسی پلیٹ فارم سے اقتدار میں آتے رھے ہیں سوائے ملک کو برباد اور معاشرے کو گندہ کرنے کے علاوہ کچھ نہ دیا یہ نظام جمہوریت ملک کیساتھ خطرناک ترین دشمنی ھے اس نظام جمہوریت کا فی الفور خاتمہ ناگزیر ہوچکا ھے۔ ہر سیاسی جماعت نے اپنے اپنے ادوار میں بدترین بادشاہت کی ھے اور عوام کو بدترین صورتحال سے دوچار کیا ھے۔ سفید پوش شریف النفس عوام کا جینا محال بن چکا ھے اگر آپ سب نے فوری قدم نہ اٹھایا تو یہ عوام آپ کے خلاف روزِ محشر شکایت کریں گے کہ رب یہ کیسے مسلم سپہ سالار تھے جنھوں نے جان بوجھ کر بدکردار بداخلاق ظالم و جابر سیاستدانوں کو اقتدار سونپا۔ آپ سب کی خاموشی اور سستی اللہ کی بارگاہ میں مجرم بناسکتی ھے اگر آپ اللہ سبحان تعالیٰ و رسول اللہ ﷺ کی خوشنودگی چاہتے ہیں تو اس ملک و قوم اور ریاست سے انصاف اور مخلص بن جائیں ناکہ ان بےایمان کرپٹ ترین سیاستدانوں کے سہولتکار و آلہ کار فیصلہ و حق آپ سب کو حاصل ھے کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ طاقت آپ سب کو اللہ ہی نے دی ھے بیشک اللہ ہی اپنے نیک بندوں کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرتا ھے۔ اللہ اس ملک کا حامی و ناظر رھے آمین۔ وطن عزیز کا بیٹا : جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں