6

*پاکستانی صحافی شہزاد فاروق کے قلم سے* پاکستان کی ایک اہم شخصیت کے نواسے نے دو غیر

*پاکستانی صحافی شہزاد فاروق کے قلم سے*

پاکستان کی ایک اہم شخصیت کے نواسے نے دو غیر ملکی لڑکیوں کو پاکستان کی سیر کاجھانسہ دے کر پاکستان بلوایا ۔ پاکستان پہنچنے پر ساتھیوں کی مدد سے باس کے حکم پر انہیں یرغمال بنا لیا ۔ ایک لڑکی ہالینڈ اور دوسری کا تعلق وینزویلا سے ہے۔ ایک لڑکی کی “ہر طرح” سے آبروریزی کی۔ باقی تفصیلات لکھنے کی ہمت نہیں لکھنے والے نے انگریزی میں وہ سب کچھ لکھ دیا ہے جو اردو میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

بطور پاکستانی شرمندہ ہوں اور ان دونوں بچیوں کے سامنے ندامت سے سر اٹھانے کی ہمت نہیں۔ ہاتھ باندھ کر معافی کا طلبگار ہوں ۔کیا کروں ؟ یہاں تو نوزائیدہ بچے ،بچیوں سے بوڑھی عورتوں تک کوئی ان جنسی درندوں کی دسترس سے باہر نہیں۔ وہ لوگ بھی ہیں ،جو فخریہ کہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں کبوتر بھی ایک پر سے اڑتا ہے۔ سوائے ندامت اور شرمندگی کے دامن میں کچھ بھی نہیں۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی مداخلت پر یہ لڑکیاں برآمد ہوگئی ہیں۔ سزا ملنا مشکل لگ رہا ہے کہ یہاں قانون مکڑی کا وہ جالا ہے جس میں کمزور پھنس جاتے ہیں اور طاقتور صاف بچ نکلتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں