جیو نیوز پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی ریلی تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی سربراہی میں نکالی گئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جیو نیوز پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کے خلاف پشاور میں تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ کی زیر نگرانی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی میلاد ہاؤس گلبہار پشاور سے برآمد ہوئی اور مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی لاہوری چوک پشاور پر اختتام پذیر ہوئی۔احتجاجی ریلی میں سعادات حضرت، علمائے کرام، طلبہ، سیاسی، سماجی شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر جیو نیوز کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی سے ایاز احمد اعوان، آغا سید سلطان آغا بادشاہ، ڈاکٹر ممتاز علی شاہ بادشاہ، عبداکبیر کریمی، اور تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے خطاب کیا۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت جیو نیوز کو بند کیا جائے اور جیو نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور جن لوگ گستاخانہ مواد کی اشاعت میں ملوث ہے ان لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔پیر سید عنایت علی بادشاہ نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی اشاعت اور اسے آگے پھیلانا شرعاً گناہِ کبیرہ اور قانوناً سنگین جرم ہ ایسے مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور اس کی فوری اطلاع دے کر اپنا دینی و قومی فریضہ ادا کریں۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ معافی جرم ہے ۔ امتِ مسلمہ کا اس بات پر مکمل اجماع ہے کہ ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پیر سید عنایت علی بادشاہ اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ چار صوبوں میں تحریک عشق مصطفی کی ریلیاں نکالیں گے اور انشاءاللہ پشاور پریس کلب کے سامنے خواتین ونگ کا احتجاج بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ وقت خاموشی کا نہیں ہے بلکہ متفق ہونے کا وقت ہے اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کے خلاف نکلے اور آواز بلند کریں انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام کے ناموس پر جان قربان کرنے کیلئے ہم سب تیار ہیں۔