7

ہارون آباد *(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میں عوامی ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

ہارون آباد *(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)میں عوامی ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ قائدِ پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) اور رکنِ قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق، ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ نے علی چوک سے گراؤنڈ والی مسجد تک ٹف ٹائل روڈ، گلاب علی چک 50 والا روڈ اور الہاشم کالونی میں مکمل ہونے والے سیوریج اور ٹف ٹائل روڈ منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی،خالد اقبال شاد حاجی اعظم بھٹی، سابق کونسلر زاہد رشید قاضی، راؤ نعیم امجد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر راشد سعدی، ملک شہباز اعوان، ملک شاہد، پی اے پیر طاہر توگیروی،ہارون الرشید اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوام نے قائدین کا پھولوں کے ہار پہنا کر بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر محمد اعجاز الحق اور چوہدری غلام مرتضیٰ نے کہا کہ مکمل ہونے والے یہ ترقیاتی منصوبے عوام کو بہتر سفری سہولیات، نکاسیٔ آب کے مؤثر نظام اور آسان آمدورفت فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں