8

ہارون اباد(بیوروچیف سے) عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول، حلقہ کی تعمیرو ترقی اور درپش

ہارون اباد(بیوروچیف سے) عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول، حلقہ کی تعمیرو ترقی اور درپش مسائل کے حل کیلئے سیاسی بصیرت اور عوام سے حقیقی ہمدردی رکھنے والے نمائندوں کا چناو کریں تاکہ اپ کے گھر کی دہلیز سے لیکر ایوان اقتدار تک اپکی بہترین نمائیندگی ممکن ہوسکے
ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل زیڈ کے ایم این اے چوھدری محمداعجازالحق اور ایم پی اے چوھدری غلام مرتضی نے وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد کے ہمراہ گلاب علی روڈ ،23,24روڈ،53فورار ،73فورار اور 50فورار روڈسمیت دیگر علاقوں کیلئے سیوریج کی فراہمی ، ٹف ٹائلز اور سولنگ کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر
چوھدری عظیم عقیل گوہیر،چوھدری اشتیاق پی اے، وائٹل ورکرزاور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
انکا مزیدکہناتھاکہ ہم اللہ پاک کا شکراداکرتےہیں کہ عوام نے جو مینڈیٹ وائٹل گروپ اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء شہید گروپ کو دیکر اسمبلیوں میں بھیجا تھا
الحمدوللہ ہم انکے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے انکی حقیقی نمائیندگی کرکے اسمبلی فلور پر حلقہ کے مسائل اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اواز اٹھانے والے نمائیندے ہیں حلقہ کی ترقی و خوشحالی عوام کودرپیش مسائل کے مثبت حل تک اسمبلی فلور پر اواز اٹھاتے رہیں گے
چوھدری غلام مرتضی نے کہاکہ اپ سب لوگ جانتے ہیں اپ کا وائٹل گروپ کا رشتہ سیاست کانہیں خدمت کارشتہ ہے اور خدمت کے اس رشتے کو ہماری انیوالی نسلیں بھی خدمت کاعملی نمونہ پیش کرکے نبھاتی رہیں گی
حاجی سعید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹل گروپ کی جانب سے اہل علاقہ کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے عوام الناس کی خدمت کے جذبہ کے تحت جاری ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہیں گے چوھدری محمد اعجازلحق اور چوھدری غلام مرتضی نے مزید کہاکہ کہ ہم عوامی نمائنیدے ہیں اور ہمارے وائٹل سیاسی ڈیرےکے دروازے 24 گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں