میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) قائداعظم روڈ پر زیرِ تعمیر اسٹرم واٹر ڈرین منصوبے کے لیے کھودے گئے گڑھے میں ایک کار گرنے سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ خوش قسمتی سے قریبی دکانداروں کی بروقت امدادی کارروائی کے باعث گاڑی مزید گڑھے میں دھنسنے سے محفوظ رہی اور کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔عینی شاہدین کے مطابق سفید رنگ کی ٹویوٹا یارس قائداعظم روڈ سے گزر رہی تھی کہ مبینہ طور پر گڑھے کے اطراف مناسب نشاندہی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث گاڑی اچانک گڑھے میں جا گری۔ واقعہ پیش آتے ہی قریبی دکاندار موقع پر پہنچ گئے اور فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو مزید نقصان سے بچا لیا۔شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹرم واٹر ڈرین منصوبہ گزشتہ دو ماہ سے سست روی کا شکار ہے، جبکہ کھودے گئے گڑھے کاروباری سرگرمیوں اور ٹریفک کے لیے مسلسل مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ مقامی دکاندار اس منصوبے کے خلاف پہلے بھی احتجاج کر چکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ ادھورے تعمیراتی کام کے باعث نہ صرف روزگار متاثر ہو رہا ہے بلکہ آئے روز حادثات کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور مناسب نشاندہی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب متعلقہ انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]