November 18, 2026

**نجی ٹی وی چینلز کے چند کرائم رپورٹرز بمقابلہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور**

Screenshot_2026-07-06_064720.732

**نجی ٹی وی چینلز کے چند
کرائم رپورٹرز
بمقابلہ
ڈی آئی جی آپریشن لاہور**

تحریر ارسلان تیموری

چند ماہ قبل جیو نیوز کے کرائم رپورٹر احمد فراز اور (انٹرٹینمنٹ) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے صحافی نعیم حنیف کے چینل آر این این نیوز پر اعلیٰ پولیس افسران کی پگڑیاں اچھالیں جن میں سی سی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ بھی شامل تھے اور نام لے کر مخاطب کرتے کہا کہ یہ ملک سے فرار ہو جائیں گے جس کے بعد پولیس اور بقیہ کرائم رپورٹرز جو ان کو اپنا لیڈر اور خیر خواہ مانتے ہیں پولیس کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا شکار ہوئے ان الزامات کے بعد سوشل میڈیا کے مشہور وی لاگر سابق ڈی ایس پی( ر) عزیزاللہ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ایک وی لاگ کیا جس میں احمد فراز اور ارشد انصاری سمیت مجاہد شیخ پر کڑی تنقید کی اور عزیزاللہ خان کے بارے میں کرپشن کے الزامات لگائے اسی دوران ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے دفتر سے یہ خبر سامنے آئی کہ احمد فراز اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کے درمیان کسی معاملہ کو لے کر ناراضگی چل رہی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ناراضگی اور وی لاگز ایک سرد جنگ میں تبدیل ہو گئی عزیزاللہ خان نے احمد فراز ودیگر الزامات لگانے والے رپورٹرز پر این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کر دی جس کے مقابلہ میں ارشد انصاری اور احمد فراز مجاہد شیخ سمیت چند کرائم رپورٹرز کو ساتھ لے کر ہائی کورٹ پہنچے اور صحافیوں کی حقوق کی آواز بلند کرتے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ملے جس کے بعد سے عزیزاللہ خان کی درخواست پر ہائی کورٹ میں سٹے لگا ہوا ہے دوسری جانب پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ پولیس افسران اور سپاہی عزیزاللہ خان اور ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی حمایت پر سڑکوں پر نکل آئے پورے پنجاب میں احمد فراز، مجاہد شیخ وغیرہ کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں موصول ہونے لگی تھیں جس پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی جانب سے عزیزاللہ خان کی درخواست کو این سی سی آئی اے بھی بھجوایا گیا جس پر آج بھی سٹے ہے اور وہ پینڈنگ ہے ارشد انصاری نے لاہور پریس کلب میں چند صحافیوں کو اکٹھا کیا اور ایک دھواں دار پریس کانفرنس کی اور تمام صحافیوں کو لے کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا دوسری جانب ڈی آئی جی فیصل کامران کا یہ غیر منسوب بیان سامنے آیا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی صحافی کے کہنے پر کوئی ایس ایچ او محرر تو کیا سپاہی بھی نہیں فیلڈ میں بھیجا جائے گا اس گرما گرمی کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب جناب عظمیٰ بخاری صاحبہ نے ان کے درمیان صلح کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور پریس کلب میں ارشد انصاری اور چند کرائم رپورٹرز کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کو اپنے دفتر طلب کیا جس کی اندرونی کہانی باہر نہ آ سکی لیکن دونوں جانب سے سیز فائر ہو گیا چند ماہ سکون سے گزرے ہی تھے کہ صحافی فرقان شاہ نے احمد فراز کے خلاف ویڈیو انٹرویو میں چند نازیبا الفاظ بول دئے جو یہ سمجھتے تھے کہ احمد فراز ان کے بارے میں اور کرائم کے حوالہ سے وی لاگ کرنے والے چند میزبانوں بارے اعلیٰ افسران کے کان بھرتا ہے لیکن احمد فراز نے فرقان شاہ کو یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ ایسا نہیں کرتا اور فرقان شاہ نے احمد فراز کو معافی نامہ کی ویڈیو بنا دی جس کے بعد احمد فراز نے نام نہ لئے بغیر سوشل میڈیا پر جنرلزم کرنے والے صحافیوں بارے سی سی ڈی چیف سہیل ظفر چٹھہ کو مخاطب کر کے انہیں جرائم پیشہ ثابت کرتے ان سے بچنے کا مشورہ دیا تو یوٹیوبر شاہد چوہدری کا نام لئے بغیر ایک وی لاگ سامنے آیا جس میں خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ وقت آنے پر سب بتاؤں گا اسی دوران بندہ ناچیز نے بھی مینگو کے نام سے ایک وی لاگ کر رکھا تھا جو کسی بھی شخصیت سے منسوب نہ تھا لیکن اس کردار کی خصلت اس شخص کے ساتھ ملتی جلتی تھی جو صرف اندر سے جانتا تھا کہ مینگو وہ ہے احمد فراز نے بندہ ناچیز اور یوٹیوبر شاہد چوہدری کو بھی این سی سی آئی اے کا نوٹس بھجوا دیا جس میں یوٹیوبر اور صحافی فرقان شاہ کے مقدمہ میں جس میں وہ اکیلا ملزم ہے بندہ ناچیز اور شاہد چوہدری کو نامزد کرنے کی کوشش کی جسے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کاؤنٹر کیا گیا این سی سی آئی اے کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ آیا اور آخر کار احمد فراز نے اس مقدمہ میں فرقان شاہ کے حق میں بیان دے دئے اور مقدمہ خارج ہو گیا اسی دوران احمد فراز کے صحافی کالونی والے گھر جہاں اس کا کرایہ دار رہتا ہے دو شوٹرز فائرنگ کر دیتے ہیں اور اس کا مقدمہ اس کے کرایہ دار کی مدعیت میں درج ہو جاتا ہے جو تاحال پکڑا نہ گیا البتہ احمد فراز نے اس مقدمہ میں بندہ ناچیز اور فرقان شاہ کے بھائی کو نامزد کروانے کی مبینہ طور پر کوشش کی جو افواہ سامنے آئی لیکن ایک اعلیٰ پولیس افسر جو انوسسٹی گیشن پولیس کو ڈیل کرتے ہیں نے اسے انکار کیا جس سے احمد فراز اور لاہور پولیس کے درمیان ایک مکمل دوری پیدا ہو گئی یہ تمام سچائی سامنے لانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کے اپنے حریفوں سے مکمل شکست کے بعد آج احمد فراز کو موقع ملا جو میں سمجھتا ہوں کہ نہیں ملنا چاہیے تھا چونکہ وہ جیو نیوز کا رپورٹر ہے اور چند دن قبل ہی حکومت کی جانب سے جیو نیوز کی نشریات کو بند کیا تھا چونکہ جیو نیوز بے حرمتی کا مرتکب ہوا لیکن شاید پابندی ہٹ گئی ہو گی جو پی آر او نے کہ جو کرائم رپورٹرز کے ساتھ لمحہ ب لمحہ رابطہ میں رہتا ہے احمد فراز کو سابقہ حالات دیکھتے ہوئے بھی مدعو کیا تاکہ وہ اپنی مسلسل ناکامیوں کی بھڑاس ایک ایسا موقع پر نکال سکے کہ جب پوری دنیا کی نظریں ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کی پریس کانفرنس پر ٹکی ہوں اور پاکستان کی عزت بچانے کا سوال ہو احمد فراز کے ڈی آئی جی آپریشن لاہور سے تلخ لہجے کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوید صاحب نے بڑے احترام سے احمد فراز کو سمجھانے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو احمد فراز نے جھٹکے سے ان کا ہاتھ ہٹایا بلکہ بار بار ان کو بلاوجہ پیچھے دھکیلتا رہا یہ صحافت کا چہرہ نہیں کہ آپ اپنی مایوسی کا ایسے موقع پر اظہار کرتے آج وزیر اطلاعات کی نظروں سے بھی یہ واقعہ گزرا ہو گا اور یقینی طور پر سی ایم صاحبہ بھی اس واقعہ سے لاعلم نہ ہوں گی دیکھتے ہیں اونٹ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے سوشل میڈیا پر رؤف کلاسرا کے مطابق یہ ذاتیات کا واقعہ ہے