6

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایکتا سناتن دھرم کی نئی باڈی کا اعلان، سردار والجی صدر منتخب

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایکتا سناتن دھرم کی نئی باڈی کا اعلان، سردار والجی صدر منتخب
سماجی ہم آہنگی، مذہبی خدمات کے فروغ اور برادری کی فلاح و بہبود کے مقصد سے الکھ ایکتا سناتن دھرم کی نئی باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔ تنظیم کا مقصد برادری کو درپیش مسائل کے حل، سناتن دھرم کی تعلیمات کے فروغ، نوجوان نسل کو اپنی مذہبی و ثقافتی روایات سے جوڑنے اور ضرورت مند افراد کی خدمت کرنا ہے۔
تنظیم کے اعلان کردہ عہدیداران کے مطابق سردار والجی کو صدر، گیانی بھگت گلاب داس کو نائب صدر، ڈاکٹر جمن بھیل کو خزانچی، درم داس ڈابی کو چیئرمین اور منچی کیول رام کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
تنظیم کے مشیران میں ڈاکٹر ایم لال واگھانی، نارائن منچی، ڈاکٹر ماوجی اور میگھو کولہی شامل ہیں۔
اس موقع پر صدر سردار والجی نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد سناتن دھرم کی تعلیمات کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، جبکہ نوجوان نسل کو اپنے مذہب اور ثقافت سے جوڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
نائب صدر گیانی بھگت گلاب داس نے اپنے خطاب میں کہا کہ سناتن دھرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں امن اور سکون قائم کیا جا سکتا ہے، اور تنظیم خدمتِ خلق کے جذبے کو عام کرنے کے لیے عملی کردار ادا کرے گی۔
خزانچی ڈاکٹر جمن بھیل نے کہا کہ تنظیم تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے گی تاکہ غریب اور مستحق افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
تقریب میں شریک دیگر اراکین نے نئی باڈی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ باہمی تعاون سے سماجی فلاح و بہبود اور مذہبی خدمات کے مختلف منصوبوں پر کام کریں گے۔
علاقے کی سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے نئی باڈی کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں