10

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امحد رضاگجر نے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امحد رضاگجر نے کہا ہے کہ عوام کی اجتماعی فلاح و بہبودکےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد، نورپورتھل، نواحی ڈیرہ جات، ڈھمک، عینوں، پیلووینس، روڈہ ،پنجہ، لکوُ ، جھرکل ، جاڑا ، کاتیمار، لغاری ،تیتری، گروٹ، محب پور ،ہموکہ، شاہوالہ ،بمبول ،نکڑو شہید، راہداری اور جوڑا کلاں کے دورے کے دوران عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے جدید دور میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہمارے حلقہ میں ترجیح بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے اپنا عام کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر نمائندہ عوامی وفود نے سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب ایڈوکیٹ ملک امجد رضا گجر کو بے لوث عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سماجی بہبود کے لیے کوشاں رہنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں