نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مددگار 15 پولیس نوابشاہ کی بروقت کاروائی، 13 سالہ اور 10 سالہ دو گمشدہ بچے باحفاظت والدین کے حوالےایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات اور سربراہی میں مددگار 15 پولیس نوابشاہ نے انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دو گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر ان کے بچھڑے ہوئے والدین سے ملا دیا۔نوابشاہ کے رہائشی 13 سالہ بچہ آکاش کے اچانک لاپتہ ہونے کی اطلاع پر مددگار 15 پولیس نے فوری کاروائی کی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روایتی تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد گمشدہ بچے کو باحفاظت برآمد کر لیا۔ بچے کو فوری طور پر اس کے رنجیدہ والدین کے حوالے کیا گیا۔ بچے کو سلامت پا کر والدین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور انہوں نے شہید بینظیر آباد پولیس کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب مددگار 15 پولیس نوابشاہ کو اطلاع ملی کہ 10 سالہ بچہ سرفراز ولد راشد جمالی گھر سے ناراض ہو کر نکل گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی مددگار 15 کی ٹیم نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور کچھ ہی گھنٹوں میں لاپتہ بچے کو تلاش کر کے باحفاظت اس کے گھر پہنچایا۔ بچے کو پا کر والد راشد جمالی نے جذباتی انداز میں پولیس کی بروقت اور مخلصانہ کاروائی پر پولیس کا تہ دل سے اظہارِ تشکر کیا۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا کہ “ایک بچہ جب گم ہوتا ہے تو پورا گھر گم ہو جاتا ہے۔ ماں کی گود ویران اور باپ کا دل بے چین ہو جاتا ہے۔ پولیس کا فرض صرف مجرم پکڑنا نہیں، بلکہ ہر گھر کا سکون بحال کرنا بھی ہے۔ مددگار 15 پولیس کے جوان دن رات اسی مقصد کے لیے کوشاں ہیں کہ کوئی ماں اپنے لال سے محروم نہ رہے۔ ان معصوم چہروں کی مسکراہٹ ہی ہمارا سب سے بڑا انعام ہے۔ایس ایس پی نے مددگار 15 پولیس کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عوامی خدمت اور بچوں کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]