نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)”ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں شہید بینظیر آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد۔ مطلوب و روپوش ملزمان بھی گرفتار، اسلحہ برآمدایس ایچ او تھانہ قاضی احمد اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم نظام عرف مرتضیٰ بھٹو سکنہ مورو شہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ دوران تفتیش ملزم نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تمام برآمد شدہ موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ موٹر سائیکلیں واپس پا کر مالکان نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور تھانہ قاضی احمد کی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے عادی مجرم علی نواز مینگھار بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل اور زندہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھڈہر نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم عجب عرف ڈاڈو ملاح کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مقدمہ نمبر 21/2026 تھانہ کھڈہر میں ملوث اور روپوش تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ لاکھاٹ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمہ نمبر 11/2026 میں پولیس کو مطلوب روپوش ملزم خادم حسین مہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری سے مذکورہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]