5

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ” تھانہ گپچانی کی حدود

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ” تھانہ گپچانی کی حدود میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گپچانی اور ان کی ٹیم معمول کے مطابق گپچانی تھانہ کی حدود جھیمل شاخ کے قریب گشت پر مامور تھی کہ اچانک مشکوک ملزمان سے سامنا ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جرات مندانہ جوابی کاروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔زخمی ڈاکو کی شناخت مجاہد ولد غازی خان رند، رہائشی جمشید کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ملزم مجاہد ولد غازی خان رند کا موجودہ کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے Crime No. 105/2026 u/s 398,401 PPC of PS Taluka NWS Distt. SBA Crime No. 33/2025 u/s 395,397 PPC of PS Jam Dattar Distt. SBA Crime No. 39/2026 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Gupchani Distt. SBA Crime No. 40/2026 u/s 23-A SAA of PS Gupchani Distt. SBAملزم مجاہد رند کا مزید کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے بہترین کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خلاف بہادرانہ کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ گپچانی اور ان کی پوری پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ ضلع شہید بینظیر آباد میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کا آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں