عمرکوٹ رپورٹ – ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف *
*ایک اور وعدہ وفا*
ہم سامارو کے باسی پاکستان پیپلزپارٹی کی ایم این اے محترمہ صبا یوسف تالپور صاحبہ اور ایم پی اے نواب تیمور تالپور صاحب کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔
سامارو شہر کے 4 وارڈز کے لیے پیور بلاکس کا کام آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بلاکس جلد ہی شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں لگتے ہوئے نظر آئیں گے جس سے شہر کے روڈ اور راستے خوبصورت نظر آئیں گے۔
ہم سندھ حکومت اور اپنے حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹرز صاحبان کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں سامارو شہر کے لیے مختلف اسکیمیں دیں۔ ان میں سرفہرست یہ ہیں:
1. *سامارو سے عمرکوٹ ڈبل روڈ* – ٹاپ کلاس کا معیاری روڈ
2. *کنری سے سامارو روڈ*
3. *ڈرینیج اسکیم* – پانی کی نکاسی کا منصوبہ جو عنقریب مکمل ہونے والا ہے
4. *مٹھڑاؤ واہ سے ڈائریکٹ پانی کی لائن* – جو جلد مکمل ہو جائے گی
5. *نادرا آفس* – جو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے
6. *گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول* – جس کا کام مکمل ہو چکا ہے
7. *گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول* – جو مکمل ہو چکا ہے
8. *گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول* – جس کا کام جاری ہے
9. *واپڈا* – شہر کے لیے 20 سے زائد ٹرانسفارمر لگ چکے ہیں یا لگنے کے مراحل میں ہیں
10. *ہندو برادری کا مسان* – جس کی چاردیواری سمیت دیگر کام مکمل کیے گئے
11. *دادی مراد شاہ بخاری کا روڈ* – جس کا کام مکمل ہو چکا ہے
12. *بخاری امام بارگاہ کا ہال* – جس کا کام جاری ہے
13. *تعلقہ اسپتال* – جس کا کام شروع ہونے والا ہے اور مکمل ہونے پر یہ آغا خان طرز کا اسپتال نظر آئے گا
14. *شہر میں گٹر نالیوں کا کام* جاری ہے
15. *پانی کی پائپ لائن* کا کام بھی جاری ہے اور اسٹریٹ لائٹ کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا
16. *مختلف ڈپارٹمنٹ کی عمارتوں* سمیت اور بھی بہت سے کام ہو چکے ہیں۔ کام اتنے زیادہ ہیں کہ سب کا نام لینا ممکن نہیں۔
*ہماری قیادت سے گزارش:*
ابھی بھی سامارو شہر کو مزید کاموں کی ضرورت ہے۔ ہماری اہم مطالبات یہ ہیں:
– *پبلک پارک* – جو شہریوں کا نمبر ون مطالبہ ہے
– *آئی ٹی سینٹر* – کنری طرز کا، جو پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ضروری ہے
– *جدید لائبریری* – نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے
– *سامارو سے منظور ٹاؤن تک روڈ* – جو شہر کا مین روڈ ہے
– *سیوریج سسٹم کی بہتری* کے لیے رہ جانے والی گٹر نالیوں کا کام جلد مکمل کیا جائے
– *پورے شہر میں اسٹریٹ لائٹس* لگا کر شہر کو روشن کیا جائے
– *شہر کے آخری کونے تک پانی پہنچانے* کے لیے نئی پانی کی پائپ لائنیں بچھائی جائیں
ہم سامارو کے باسی اپنے منتخب نمائندوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے شہر کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ ابھی چند چیزوں کی ضرورت ہے جو ہم نے آپ کے سامنے رکھی ہیں۔ ہمیں امید اور یقین ہے کہ آپ انہیں بھی ضرور پورا کریں گے۔
سامارو کے باسی آپ کے دیے گئے کاموں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور باقی کاموں سے بھی ہمیں پوری امید ہے۔
ایک بار پھر ہم محترمہ صبا یوسف تالپور صاحبہ کے خصوصی طور پر شکرگزار ہیں جن کی مہربانی سے سامارو شہر میں پیور بلاک کا کام شروع ہو رہا ہے۔