ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے پلیٹ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے پلیٹ فارم پر بیوہ نسرین سمیجو نے صحافیوں کے سامنے اپنے 13 سالہ بیٹے شعیب سمیجو پر مبینہ تشدد کے خلاف انصاف کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا کمسن بیٹا حیدری چوک کے قریب جانوری مسجد کے پاس سے گزر رہا تھا کہ مبینہ طور پر ایک کباڑی کی دکان پر موجود بااثر افراد نے اسے روک کر چوری کا الزام لگایا، تشدد کا نشانہ بنایا، کئی گھنٹے تک بٹھائے رکھا اور زبردستی ویڈیو بیان لینے کی کوشش کی۔ بعد ازاں مقامی افراد نے بچے کو چھڑایا۔
نسرین سمیجو کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مکلی تھانے میں این سی درج کرائی گئی، تاہم ابھی تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ ہی مؤثر کارروائی کی گئی ہے۔
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس نے واقعے کی شفاف تحقیقات، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ سے اپیل کی گئی ہے کہ بچے کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔